وزیر خزانہ خیبرپختونخوا کا حنیف محمد اور حاجی عبدالرحمان کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعرات 11 اگست 2016 21:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیرخزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے مایہ ناز کرکٹر حنیف محمد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور کھیل کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کرنے پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے وزیرخزانہ نے ضلع دیر پائیں کے ریٹائرڈ ایجوکیشن آفیسر، ماہر تعلیم اور جماعت اسلامی تحصیل بلامبٹ کے امیر حاجی عبدالرحمان کی وفات پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کو انکی تعلیمی، علمی، دینی اور عوامی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ہے اپنے الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے مرحومین کی مغفرت کی دعا کی جبکہ انکے پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :