پولیس کی ون ویلنگ کے خلاف مہم کے دوران 9ون ویلرز گرفتار

جمعرات 11 اگست 2016 21:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) لاہورپولیس نے شہر میں جاری جان لیوا کھیل ون ویلنگ کے خلاف مہم کے دوران گزشتہ ایک روز میں09ون ویلرز کو گرفتار کر کے ان کے خلاف09 مقدمات درج کر لئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف تمام ڈویژنل ایس پیز کو ہدایت کی کہ ون ویلنگ کے خلاف جاری مہم کو کامیاب کر نے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کارلائیں جائیں اور ون ویلرز کی خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔

(جاری ہے)

جس پرتمام ڈویژنل ایس پیز نے ون ویلرز کی حو صلہ شکنی کے لئے خصو صی پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر ون ویلرز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔ لاہور کی تما م ڈویژنز میں گزشتہ ایک روز کے دوران 09ون ویلرز کو گرفتارکر کے ان کے خلاف 09مقدمات درج کرلئے۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اس موقع پرکہا کہ سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس کی خصوصی ہدایت پر ون ویلرز کے خلاف شہر میں کریک ڈاؤن جاری ہے اور میں اس کریک ڈاؤن کو خود مانیٹر کررہا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو ون ویلنگ جیسے جان لیوا کھیل کو روکنے کے لئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں اور ان کی زندگی اور قوم کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچائیں۔

متعلقہ عنوان :