وینزویلا میں پاکستان کے سفیر برہان الالسلام نے صدر نکولس مدوررو کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں

جمعرات 11 اگست 2016 21:09

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 اگست ۔2016ء) لاطینی امریکی ملک وینزویلا میں پاکستان کے سفیر برہان الالسلام نے جمعرات کو کراکس میں وینزویلا کے صدر نکولس مدوررو کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔اس سلسلے میں دارالحکومت میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی سفیر نے اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے وینزویلا کے صدر کو نیک تمناوں کا پیغام پہنچاتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی وتجارتی تعلقات سمیت دو طرفہ تعاون کو مستحکم کرنیکے عزم ظاہر کا اعادہ کیا۔

وینزویلا کے صدر نکو لس مدورو نے پاکستانی لیڈر شپ کو غیر جانبدار تحریک (این اے ایم) سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جو رواں سال منعقد ہو رہا ہے۔انہوں نے کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی بھی شدید مذمت کی۔برہان الالسلام وینزویلا کے علاوہ کو لمبیا،بو لیویا،سری نام اور گیانامیں بھی سفارتی زمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :