یمن کی کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی مذمت

جمعرات 11 اگست 2016 21:09

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 اگست ۔2016ء) یمن نے کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یمن کی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یمن کی حکومت اور عوام نے وحشیانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت اور انکے لواحقین کو صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :