مسلم لیگ نکی حکومت اقلیتوں کے حقوق کے فروغ اور حفاظت کے لئے کام کرتی رہی ہے، سینیٹر کامران مائیکل

جمعرات 11 اگست 2016 21:11

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 اگست ۔2016ء)وفاقی وزیر انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نکی حکومت اقلیتوں کے حقوق کے فروغ اور حفاظت کے لئے کام کرتی رہی ہے۔ پاکستان کی اقلیتوں کو ذات پات اور مذاہب کی تفریق کے بغیر پاکستان میں برابری کے حقوق حاصل ہیں اور ان کو کسی بھی بین الاقوامی پراپیگنڈہ پر توجہ نہیں دینی چاہئے، اقلیتیں یوم آزادی بھی پورے جوش و خروش سے منائیں گی۔

وہ جمعرات کو یہاں اقلتیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر کامران مائیکل نے مختلف اقلیتی مذاہب کی 70 ٹیموں میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں، انعامات تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لوگوں کے غیر معمولی اجتماع اور مختلف اقلیتوں کے گروپس نے اس فیسٹول کو اٹینڈ کیا اس موقع پر مختلف مذاہب کے اقلیتی رہنماؤں نے ملک کی سلامتی اور ترقی کے لئے دعائیں کی اور کوئٹہ دھماکہ کے شہداء کے لئے خصوصی دعا کی گئی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے۔

وفاقی وزیر کام ران مائیکل نے کہا کہ پاکستان کے تمام مذاہب کی اقلیتیں ملک کی حفاظت اور سیکیورٹی کے لئے مسلمان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم کا وژن ملک بھر میں حفاظت اور بین العقائد امن کا فروغ ہے اور ہمیں اس مقصد کے حصول میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کر یں گے۔اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے نقادوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ تمام اقلیتی گروپس کے بڑے بڑے ہیرو پاکستان کے لوگوں کی خدمت کرتے رہے ہیں ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت انسانی حقوق نے قومی اقلیتی دن کے موقع پر ایک صحت مند سرگرمی کا انعقاد کیا ہے اور اس میں ملک کے مختلف شہروں سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور جیتنے پر انعامات حاصل کئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیوں کا انعقاد کرے گی۔