چیئرمین ایچ ای سی، وائس چانسلرز نے یکجہتی کاروان کوئٹہ روانہ کر دیا
جمعرات 11 اگست 2016 21:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) چئیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد، ایچ ای سی کی اعلٰی انتظامیہ اور جامعات کے وائس چانسلرز نے راوالپنڈی۔اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیرکی جامعات کے400 سے زائدطلباء پر مشتمل یکجہتی کاروان کو جمعرات کے دن راوالپنڈی ریلوے اسٹیشن سے روانہ کر دیا۔ کاروان علی الصبح پشاور سے خصوصی ٹرین کے ذریعے تقریباََ 200طلباء کو لے کر روانہ ہوا تھا۔
یکجہتی کاروان کی مزید دو ٹرینیں لاہور اورکراچی سے بھی طلباء کو لے کر روانہ ہوئیں۔ کاروان کے تمام شرکاء بروز جمعہ کوئٹہ میں اکٹھے ہونگے اور بعد ازاں جامعہ بلوچستان کی طرف سے منعقدہ تین روزہ جشنِ آزادی کی تقاریب میں شامل ہوں گے۔ طلباء کی روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے، چئیرمین ایچ ای سی نے یومِ آزادی بلوچستان کے باسیوں کے ساتھ منانے کے لئے کوئٹہ جانیوالے طلباء کے جوش اور ولولے کی تعریف کی اور کہا کہ اس سرگرمی سے اندرونی و بیرونی دشمن کو واضح پیغام ملے گا کہ پوری قوم دشمنانِ پاکستان کے عزائم کے خلاف متحد ہے اور مل جُل کر اُن کا مقابلہ کرنے اور ملک کو مستحکم کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.