پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات ، سانحہ کوئٹہ پر افسوس کا اظہار
پاک فضائیہ کی جانب سے بلوچستان کے عوام اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار اس وقت دہشت گرد قوتیں بلوچستان میں سرگرم عمل ہیں ، چند مقامی لوگ ان کے مہرے بنے ہوئے ہیں دشمن کے کاری وار کا منہ توڑ جواب دیں گے ، ثناء اﷲ زہری
جمعرات 11 اگست 2016 21:17
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری سے ملاقات کی اور سانحہ کوئٹہ پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے پاک فضائیہ کی جانب سے بلوچستان کے عوام اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اﷲ چٹھہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ائیر چیف مارشل نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ صرف بلوچستان کے عوام کے لیے ہی نہیں بلکہ پورے ملک کے لیے باعث غم ہے اور ہم سب سانحہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسردہ ہیں۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت دہشت گرد قوتیں بلوچستان میں سرگرم عمل ہیں اوریہاں کے چند لوگ ان کے مہرے بنے ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
دشمن نے ہم پر کاری وار کیا ہے تاہم ہم اس کا منہ توڑ جواب دیں گے ، وزیراعلیٰ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہمت اور جواں مردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردی کی کئی ایک کاروائیوں کو رونما ہونے سے قبل ہی ناکام بنایا ہے۔
سول ہسپتال بم دھماکے میں فرائض کی انجام دہی میں ایک ایس پی بھی زخمی ہوا ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ دھماکے کے زخمیوں کا حوصلہ اور ہمت قابل فخر ہے جنہوں نے وزیراعظم اور آرمی چیف سے دہشت گردی کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے زخمی ہونے کا غم نہیں حکومت دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ اس موقع پر پاک فضائیہ میں بلوچستان کے نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ بھرتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے طے کرتے ہوئے اس حوالے سے صوبائی حکومت اور پاک فضائیہ مشترکہ کوششیں کریں گی، ائیرچیف مارشل نے بتایا کہ حال ہی میں افسر کیڈر میں بلوچستان کے 50امیدوار اور ائیر مین کیڈر میں 120 امیدوار بھرتی ہوئے ہیں جو تربیت کے مراحل میں ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.