بیجنگ میں ر ہا ئشپز یر غیر ملکیوں کے لیئے نئے ر ہا ئشی کا رڈز متعارف کروا نے کا اعلان

غیر ملکی بھی مستقل شہر یوں کی طر ح متعدد مرا عات سے مستفید ہو سکیں گے، چینی میڈیا

جمعرات 11 اگست 2016 21:35

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) چین نے رواں سال غیر ملکیوں کی بیجنگ میں رہا ئش کیلئے یکم اکتو بر سے ر ہا ئش کا نیا نظام عا رضی بنیا دوں پر متعارف کروا نے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

چینی خبر ر ساں ادارے شنہوا کی جا نب سے جمعرات کو جا ری کر دہ رپو رٹ میں بتا یا گیا ہے کہ ایسے افراد جو بہتر ین ملا زمت کے ساتھ چین میں رہا ئش پز یر ہوں گے یا پھر مستقل طو ر پر تعلیم حاصل کر رہے ہوں گے وہ لو گ نئے نظام کے تحت ر ہا ئش کارڈز حا صل کر سکتے ہیں، مذ کو رہ کا رڈز در خواست دینے کے 15یو م کے اندر بنا دیا جا ئیگا،کا رڈ ہو لڈرز مستقل شہر یوں کو حاصل کر دہ مرا عات کی طر ح دیگر فوا ئدسے بھی مستفید ہو سکیں گے،بیجنگ کی آ با دی 2کروڑ نفوس سے زائد ہو چکی ہے جو کہ لندن اور نیو یا رک سے بھی زائد ہے، بیجنگ کے مستقل رہا ئشیوں کو تعلیم اور روز گار کے بہتر ین موا قع فرا ہم کیئے جا تے ہیں جبکہ معمر شہر یوں کیلئے سما جی بہبود کا بھی بہتر ین انتظام ہے