سوزوکی مہران کی پروڈکشن بند کی جا رہی ہے یا آٹھویں جنریشن سوزوکی آلٹو مارکیٹ میں لائے جا رہی ہے؟ کئی ماہ ے گردش کرنے والی خبروں کے باوجود صورتحال واضح نہیں ہو سکی

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 اگست 2016 21:44

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء) پاکستان میں سوزوکی مہران کا مستقبل تاحال غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں برس کی شروعات میں افواہیں گردش کرنے لگی تھیں کہ سوزوکی پاکستان کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کار سوزوکی مہران کی پروڈوکشن کو بالاخر بند کیا جا رہا ہے۔ جبکہ 3 ماہ قبل یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ آٹھویں جنریشن سوزوکی آلٹو سوزوکی مہران کا متبادل ہو گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وفاقی وزیر احسن اقبال کی جانب سے سوزوکی کے ایک کارخانے کے کیے جانے والے دورے کی تصاویر بھی سامنے آئی تھیں۔ تاہم ان تماما خبروں اور افواہوں کے بعد سے اب کچھ ماہ سے اس حوالے سے مکمل خاموشی ہے۔ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ آیا واقعی سوزوکی مہران کی پروڈکشن بند کیا جا رہی ہے یا نہیں۔ اور نہ ہی واضح ہو سکا ہے کہ آٹھویں جنریشن سوزوکی آلٹو سوزوکی مہران کا متبادل ہو گی یا نہیں۔ اس حوالے سے کچھ خبریں یہ آئی ہیں کہ سوزوکی کمپنی کی جانب سے آٹھویں جنریشن سوزوکی آلٹو کو کم قیمت پر فروخت کیلئے پیش کیے جانے کیلئے اس گاڑی میں متعدد تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ تبدیلیوں کا عمل مکمل ہونے کے بعد گاڑی کو فروخت کیلئےپیش کر دیا جائے گا۔