بیان کسی کے کہنے پر نہیں بطور ترجمان خیبر پختونخواحکومت اپنی ذمہ داری پوری کی ہے، مشتاق احمد غنی

امیر مقام میرے بھی بھائی ،سیاسی دوست ہیں مگر صوبائی حکومت کیخلاف الزامات کا جواب دینا میری ذمہ داری ہے،ترجمان خیبرپختونخواحکومت

جمعرات 11 اگست 2016 21:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ اور صوبائی حکومت کے ترجمان مشتاق احمد غنی نے مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کے ایک اخباری بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ وہ مشیر اطلاعات اور خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان ہیں اور اس عہدے کی مناسبت سے صوبائی حکومت پر تنقید کا جواب دینا اور حکومتی حق میں بیان دینا ان کی ذمہ داری ہے ، امیر مقام کی جانب سے یہ کہنا کہ ان سے اخباری بیان دلوایا گیا ہے سمجھ سے بالاتر ہے، مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا کہ امیر مقام میرے بھی بھائی اور سیاسی دوست ہیں، ان کا احترام کرتا ہوں لیکن تحریک انصاف یا خیبر پختونخواحکومت پر بے بنیاد الزام تراشی اور گمراہ کن پراپیگنڈے کا جواب دینا اور عوام کو حکومتی اقدامات سے متعلق درست آگاہی فراہم کرنا اور صوبائی حکومت کے خلاف لگائے گئے من گھرٹ الزامات کا جواب دینا ان کا فرض بنتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :