ترقیاتی کاموں کی وجہ سے 15سے18اگست2016؁ء اور 22سے 25اگست 2016؁ء تک بجلی بند رہے گی، حیسکو

جمعرات 11 اگست 2016 21:56

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) حیسکو ترجمان کے مطابق بجلی کی لائنوں کی ضروری مرمت و دیگر ترقیاتی کاموں کی وجہ سے 15سے18اگست2016؁ء اور 22سے 25اگست 2016؁ء تک 132کے وی کوہسار گرڈاسٹیشن کے 5 فیڈروں اور 132کے وی لطیف آباد گرڈاسٹیشن کےL-10اولڈ فیڈر سے منسلک علاقوں میں بجلی کی فراہمی صبح 8 بجے سے دوپہر1بجے تک معطل رہے گی، بجلی کے تعطل سے لطیف آباد یونٹ نمبر 4,5,10,11 اور بسم اﷲ سٹی کے علاقے متاثر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :