پاکستان کی کرکٹ کے فروغ میں حنیف محمد کی خدمات کو کسی صورت میں فراموش نہیں کیا جا سکتا، گورنر سندھ

جمعرات 11 اگست 2016 21:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خا ن نے لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔انہو ں نے کہا کہ لٹل ماسٹر حنیف محمد نے دنیا کے ہر میدان میں پاکستان کا نام روشن کیا،پاکستان کی کرکٹ کے فروغ میں حنیف محمد کی خدمات کو کسی صورت میں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :