اپنی جانوں کا نذرانہ پہلے بھی پیش کیا ہے ‘آئندہ بھی پیش کرتے رہیں گے، جرائم پیشہ عناصر کو کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی‘جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کرکے دم لیں گے

پاکستان رینجرز سندھ 2nd ونگ کمانڈر61 میجر عنایت اﷲ درانی کا پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب

جمعرات 11 اگست 2016 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) پاکستان رینجرز سندھ 2nd ونگ کمانڈر61 میجر عنایت اﷲ درانی نے کہا کہ اپنی جانوں کا نذرانہ پہلے بھی پیش کیا ہے اور آئندہ بھی پیش کرتے رہیں گے، جرائم پیشہ عناصر کو کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان کنفکشنری ایسو سی ایشن کی جانب سے کھجور بازا ر میں تقریب پرچم کشائی سے کیا، اس موقع پر ایس ایس پی سٹی دسٹرکٹ فیض اﷲ کوریجو ، ایس پی لیاری قمر الزمان، صدر آل پاکستان جرنلسٹ الائنس ممتاز علی، چیئر مین آل پاکستان کنفکشنری ایسو سی ایشن جاوید عبد اﷲ، سیکٹریٹری جنرل محمد حنیف لاکھانی ،چیئرمین بلوچ اتحادعابد بروہی، چیئرمین کھجور مارکیٹ ایسو سی ایشن محمد حنیف سمیت دیگر رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میجر عنایت اﷲ دارنی کہا کہ تاجر برادری جس طرح پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کر رہی ہے اس سے شہر کراچی کی رونقیں مزید بحال ہونگی، انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، تاجر برادری اور شہریوں کو کسی بھی قسم کی شکایات ہو تو پاکستان رینجرز سندھ کے افسران سے رابطہ کریں۔تقریب پرچم کشائی میں سانحہ کوئٹہ کے شہیدوں کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی، اس موقع پر ایس ایس پی سٹی فیض اﷲ کوریجو نے کہاکہ پاکستان رینجرز سندھ کے جوانوں کے ساتھ ملکر جرائم پیش عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہے ہیں، لیاری گینگ وار سمیت دیگر جرائم میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفشیش جاری ہے، جرائم پیشہ عناصر کو بہت جلد میڈیا کے سامنے پیش کریں گے، چیئرمین آل پاکستان کنفکشنری ایسو سی ایشن جاوید عبد اﷲ نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کی قربانیوں کے باعث شہر کراچی کی رونقیں بحال اور تاجر برادری سکون کا سانس لے رہی ہے، پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا گیا اور آل پاکستان کنفکشنری ایسو سی ایشن کی جانب سے رینجرز2ndونگ کمانڈر میجر عنایت اﷲ درانی ، ایس ایس پی سٹی فیض اﷲ کوریجو، صدر پاکستان جرنلسٹ الائنس ممتاز علی سمیت دیگر کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :