کراچی‘پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام سانحہ کوئٹہ اور شہدائے بابڑہ سے اظہار یکجہتی کیلئے امن واک کا انعقاد
جمعرات 11 اگست 2016 22:10
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے تحت سانحہ کوئٹہ اور شہدائے بابڑہ (1948)سے اظہار یکجہتی کے لیے امن واک کا اہتمام کیا گیا ،واک وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن کیمپس سے شروع ہوکر نیپا چورنگی اور واپس اردو یونیورسٹی گلشن کیمپس پر اختتام پذیر ہوئی،امن واک میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری،نور اﷲ اچکزئی اور پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر فدا کاکڑ ،مرکزی رہنماء شیر خان آفریدی سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔
ریلی کے اختتام پرعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کوئٹہ ہم پشتونوں کے لیے کسی بد ترین سانحہ سے کم نہیں،دہشت گردوں نے ملک کے سب سے زیادہ با شعور طبقے اور جمہوریت کے ہر اول دستے کو نشانہ بنایا ،ہم سے زیادہ اس سانحہ دردناک پہلوؤں کو کوئی اور نہیں سمجھ سکتا،سانحہ کوئٹہ میں سب سے زیادہ سیاسی نقصان عوامی نیشنل پارٹی کا ہوا ہے شہید وکلاء کی اکثریت ہمار ے ذہنی و فکری ساتھی تھے انہوں نے مذید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان تمام مرکزی اور صوبائی حکومتوں اور سیکیورٹی اداروں کی متفقہ مرتب کردہ بیس نکاتی دستاویز ہے اور اس کے جن نکات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا اْس کی وجوہات قوم کے سامنے لائی جائیں دہشتگردی کی جنگ میں ہونے والا نقصان قابل افسوس ہے تاہم اے این پی ماضی کی طرح اب بھی ہر ممکن اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.