چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کا سانحہ کوئٹہ پر تعزیت

جمعرات 11 اگست 2016 22:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ ، سنیرترین جج لاہور ہائیکورٹ جسٹس شاہد حمیدڈار اور جسٹس عاطر محمود کا سانحہ کوئٹہ پر تعزیت کے لئے بلوچستان ہائیکورٹ کا دورہ ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس نور مسکانزی، سنیرترین جج بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر ، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس نعیم اختر افغان ، جسٹس محمد ہاشم خان کاکٹر، جسٹس محمد اعجاز سواتی، جسٹس محمد کامران خان ملاخیل سمیت بلوچستان کے وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عدالت عالیہ کے ججز، عملہاورپنجاب کی ماتحت عدلیہ کی جانب سے سانحہ کوئٹہ کی پرزور مذمت کی اور گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس نور مسکانزی نے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اورماتحت عدلیہ کا شکریہ ادا کیا۔