ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے 22 جون کو نشر ہونے والے پروگرام میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ پر رشویت لینے کا الزام عائد کیا گیا جس کے باعث ان پر پابندی عائد کی گئی: پیمرا

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 اگست 2016 23:06

ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے 22 جون کو نشر ہونے والے پروگرام میں چیف جسٹس ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء) پیمرا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے 22 جون کو نشر ہونے والے پروگرام میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ پر رشویت لینے کا الزام عائد کیا گیا جس کے باعث ان پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کے ٹی وی شو پر گزشتہ روز پیمرا کی جانب سے 45 روز کیلئے پابندی عائد کی گئی تھی۔

اس حوالے اب پیمرا کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے 22 جون کو نشر ہونے والے پروگرام میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ پر رشویت لینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ جبکہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے اغوا ہونے والے صاحبزادے پر بھی رشوت لینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس تمام صورتحال پر چینل انتظامیہ کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے تھے تاہم ان کی جانب سے پیشہ ورانہ جواب نہیں دیا گیا۔

اسی باعث شو پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔