ریلوے ملازم سے امریکی معیشت سے زیادہ انکم ٹیکس طلب کر لیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 11 اگست 2016 23:29

ریلوے ملازم سے  امریکی معیشت سے زیادہ انکم ٹیکس طلب کر لیا گیا

ایک برطانوی ریلوے ملازم سے حکومت نے 14 ٹریلین پاؤنڈ ٹیکس طلب کر لیا۔ یہ رقم امریکی معیشت سے زیادہ ہے۔
گیلس ہیمبرگ پچھلے ہفتے جب گھر آیا تو اسے خاکی رنگ کے لفافے میں ہر میجسٹیز ریونیو اینڈ کسٹم آفس سے انکم ٹیکس کا نوٹس ملا۔ اس نوٹس میں اسے £14,301,369,864,489.03ادا کرنے کا کہا تھا۔اتنی بڑی رقم دیکھ کر اس کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔
غلطی سے بھیجی گئی یہ رقم اگر ادا کر دی جائے تو اس سے 46 ارب آئی فونز، 93 ملین لمبورگینی سپورٹس کاریں خریدی جا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس رقم سے ہنکلے پوائنٹ سی نیوکلیئر پاور سٹیشن جیسے 777 سٹیشن خریدے جا سکتے ہیں۔
یہ رقم دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکا کی مالیت سے 1 ٹریلین پاؤنڈ زیادہ ہے۔
42 سالہ گیلس نے حساب لگا کر بتایا کہ اس ٹیکس کو ادا کرنے میں اسے 369 ملین سال تک کی تنخواہوں کو جمع کرنا پڑے گا۔
گیلس نے جب یہ غلطی سامنے آنے پر متعلقہ آفس فون کیا اور انہیں اپنا کوڈ بتایا تو کلرک بھی حیران رہ گئی، اس نے کہا کہ لگتا ہے رقم لکھتے ہوئے کوئی کی بورڈ پر سو گیا تھا۔

ریلوے ملازم سے  امریکی معیشت سے زیادہ انکم ٹیکس طلب کر لیا گیا

متعلقہ عنوان :