شاہ رخ خان کو لاس اینجلس ایئرپورٹ پر روک لیا گیا،بھارتی میڈیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 12 اگست 2016 07:17

شاہ رخ خان کو لاس اینجلس ایئرپورٹ پر روک لیا گیا،بھارتی میڈیا

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اگست۔2016ء)شاہ رخ خان کو لاس اینجلس ایئرپورٹ پرروک لیاگیا،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی امیگریشن حکام کی شاہ رخ خان سےپوچھ گچھ جاری ہے ۔اس موقع پر سوشل میڈیا پر جاری پیغامات میں شاہ رُخخان نے کہا کہ سیکیورٹی معاملات سمجھتا ہوں اور ان کا احترام کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

امریکا میں پرستاروں کی بڑی تعداد موجود ہے،امریکی امیگریشن کی جانب سےروکاجاناافسوس ناک ہے، اس موقع پر مزاحیہ انداز میں کنگ خان کا کہنا تھا کہ انتظار کے دوران انہوں نے کچھ پوکیمون پکڑ لئے ہیں۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان بیٹی کے ہمراہ امریکا پہنچے ہیں۔ اس سے پہلے اپریل 2012 میں بھی کچھ اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا جب شاہ رخ کو نیویارک کے ہوائی اڈے پر دو سے تین گھنٹے کے لیے روک لیا گیا تھا جس کے بارے میں شاہ رخ کا کہنا تھا کہ انہیں ائرپورٹ پرروکےجانےکی کوئی وجہ نہیں تھی۔