سعودی شہریوں کے مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ عرب میڈیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 اگست 2016 11:17

سعودی شہریوں کے مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ عرب میڈیا

سعودی عرب(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اگست 2016ء ) :سعودی شہریوں کے مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ عرب میڈیا کے مطابق حج تک طائف اور ریاض جانے والے افرادبھی مکہ میں داخل نہیں ہو سکیں گے ۔

(جاری ہے)

مکہ مکرمہ میں حاجیوں ، مکہ کے رہائشیوں اور ملازمین کے سوا تمام افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے ۔ محض حج پرمٹ رکھنے والے افرادہی مکہ میں داخل ہو سکیں گے ۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ اقدام عازمین حج کی حج ادائیگی کو آسان بنانے کے لیے کیا گیا ہے، دوسری جانب مکہ میں داخل ہونے والی گاڑیوں کوبھی سفری دستاویز دکھانا ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :