مکہ: رہائشیوں کے علاوہ کوئی بھی بغیر پرمٹ کے مکہ میں داخل نہیں ہو سکتا: وزارتِ حج

جمعہ 12 اگست 2016 11:32

مکہ: رہائشیوں کے علاوہ کوئی بھی بغیر پرمٹ کے مکہ میں داخل نہیں ہو سکتا: ..

مکہ : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء) : سعودی وزارتِ حج نے حجاج کی مکہ کے آمد کے ساتھ ہی مکہ کے رہائشیوں کے علاوہ تمام افراد پر بغیر پرمٹ کے مکہ میں داخل ہونے سے روکنےکےاحکامات جاری کر دیئے ہیں۔ مکہ چیک پوائنٹ کے سکیورٹی آفیسر کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے حجاج کرام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیئے اربوں ریال خرچ کیئے ہیں۔

حاجیوں کے علاوہ باقی افراد کی وجہ سے ہونے والے ازدہام کو رکنے کے لیئے ایسے اقدامات کیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ چیک پوائنٹ پر ہر گاڑی کو چیک کیا جا رہا ہے ۔ کسی کے پاس مکہ داخلے کا پرمٹ نہیں ہوتا تو اسے واپس لوٹا دیا جاتاہے۔ جو ورکر حجاج کے لیئے کھانے وغیرہ کا انتظام کر رہے ہیں ۔ ان کے لیئے بھی الگ پرمٹ جاری کیئے جار ہے ہیں۔ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹ کیپٹن احمد محمد الشمارنی نے مقامی اخبار سے پات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مختلف علاقوں سے مکہ داخل ہونے والے تمام راسطوں پر سخت شیکنگ کی جارہی ہے۔ بغیر پرمٹ کے افراد کو مکہ داخلے کی بالکل اجازت نہیں ہے۔