وزیر اعظم نواز شریف آزاد کشمیر روانہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 اگست 2016 11:34

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اگست 2016ء ) : وزیر اعظم نواز شریف آزاد کشمیر روانہ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف آزاد کشمیر میں نیلم جہل ہائیڈرو پاور منصوبے کا جائزہ لیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر بھی موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف بھی اس دورے پر وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ موجود ہیں۔