پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن ( پریگما) کے زیر انتظام 16 ویں انٹرنیشنل ٹیکسٹائل ایشیاء نمائش کا انعقاد27 تا 29 اگست کو ہو گا

جمعہ 12 اگست 2016 11:40

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست۔2016ء) پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن ( پریگما) کے زیر انتظام 16 ویں انٹرنیشنل ٹیکسٹائل ایشیاء نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پریگما کے چیف کوآرڈینیٹر اعجاز کھوکھر نے کہا ہے کہ تین رزوہ عالمی تجارتی نمائش کا انعقاد 27 تا 29 اگست 2016ء کو کیا جائے گا اور اس حوالے سے پریگما انتظامات کو حتمی شکل دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ نمائش کے انعقاد سے ویلیو ایڈڈ کے شعبہ کی برآمدات بڑھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی تجارتی نمائش کے انعقاد سے ٹیکسٹائلز کے شعبہ کی قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :