آرمینیا اور آذربائیجان تنازعے کے حل میں روس تعاون کر سکتا ہے: پیوٹن

جمعہ 12 اگست 2016 11:42

ماسکو ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست۔2016ء) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان باہمی تنازعات کے حل کیلیے مفاہمت کی راہ تلاش کریں۔روسی صدر نے اس بات کا اظہار کریملن میں آرمینی صدر سرج سارکیسیان سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران روسی صدر نے کہا کہ ہم نے دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی مسائل پر بات چیت کی ہے بالخصوص بالائی قارا باغ کے حوالے سے میں کہوں گا کہ اس سلسلے میں دونوں ہمسایہ ممالک کو کشیدگی دور کرنے میں پہل کرنی چاہیئے۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ آرمینیا اور آذربائیجان اگر چاہیں تو روس قارا باغ کے تنازعے کو حل کرنے میں تعاون کر سکتا ہے۔ اس موقع پر آرمینی صدر نے بھی کہا کہ ہمارے اور روس کے درمیان تعلقات اہم نوعیت کے ہیں جبکہ ہمارے درمیان بالائی قارا باغ کے تنازعے پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :