شہرہ آفاق امریکی پیراک مائیکل فیلپس نے اولمپک میں 22 واں طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا

جمعہ 12 اگست 2016 11:44

شہرہ آفاق امریکی پیراک مائیکل فیلپس نے اولمپک میں 22 واں طلائی تمغہ ..

ریو ڈی جنیرو ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست۔2016ء) امریکہ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ اورسوئمنگ کی تاریخ کے سب سے کامیاب پیراک مائیکل فیلپس نے اولمپک میں اپنا 22 واں گولڈ میڈل جیت لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برازیل میں جاری کھیلوں کے سب سے بڑے میلے ریو اولمپکس میں چھٹے روز مائیکل فیلپس جب 200 میٹر انفرادی میڈلے مقابلوں کے سوئمنگ پول میں اترے تو انہوں نے اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کیا اور ایک مرتبہ پھر سب پیراکی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تمام حریف پیراکوں کو سے آگے نکل کر ریو اولمپکس میں اپنا چوتھا اور اولمپک کی تاریخ کا 22 واں گولڈ میڈل جیت لیا۔

مائیکل فیلپس نے 22 طلائی تمغوں کے علاوہ دو چاندی اور دو کانسی کے تمغے بھی اولمپک کے سوئمنگ مقابلوں میں جیت رکھے ہیں۔ یوں ان کے مجموعی تمغوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔ 200 میٹر انفرادی میڈلے میں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مائیکل فیلپس نے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی پر بہت خوش ہوں اور اپنی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے ملک کے لئے مزید طلائی تمغے حاصل کرینگے۔

متعلقہ عنوان :