کواڈرینگولر اے ٹیم ون ڈے سیریز کل سے آسٹریلیا میں شروع ہوگی

جمعہ 12 اگست 2016 11:46

ٹاؤنسویلی ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست۔2016ء) کواڈرینگولر اے ٹیم ون ڈے سیریز ہفتہ سے آسٹریلیا میں شروع ہوگی۔ سیریز میں آسٹریلیا اے، بھارت اے، جنوبی افریقہ اے اور نیشنل پرفارمنس سکواڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

سیریز کا افتتاحی میچ جنوبی افریقہ اے اور نیشنل پرفارمنس سکواڈ کے مابین ٹونی آئرلینڈ سٹیڈیم، ٹاؤنسویلی میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم چھ میچ کھیلے گی، ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل 4 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :