محمد عامر نے6سال بعد ایک اور نو بال کردی

جمعہ 12 اگست 2016 11:48

محمد عامر نے6سال بعد ایک اور نو بال کردی

اوول(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین12اگست۔2016ء )سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں اپنی نوبال سے شہرت حاصل کرنے والے محمد عامر نے6 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور نو بال کردی۔

(جاری ہے)

24سالہ پیسر اوول ٹیسٹ کے پہلے دن آٹھویں اوور میں لائن کراس کر گئے ،جنوری میں انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کرنے والے محمد عامر نے 158اوورز کے بعد پہلی نوبال کرائی ہے ،اس دوران انہوں نے 11 ٹی ٹونٹی،2 ون ڈے اور4 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور ٹی ٹونٹی میں42، ون ڈے میں17 اورٹیسٹ میچز میں157اوورز کرائے ۔