شارجہ:شہریوں نے بجلی کابل بچانے کے لیئے شاپنگ مالزمیں وقت گزارنا شروع کر دیا

جمعہ 12 اگست 2016 11:54

شارجہ:شہریوں نے بجلی کابل بچانے کے لیئے شاپنگ مالزمیں وقت گزارنا شروع ..

شارجہ : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اگست 2016ء) : شارجہ میں آج کل شدید گرمی پڑ رہی ہے ۔دن کے اوقات میں درجہ تقریباََ 45سے لیکر 50سینٹی گریڈ تک ہو جاتا ہے ۔ جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ایک عام سی بات ہے ۔ اس شدید گرمی کے موسم میں شارجہ کے شہریوں کے ائر کنڈیشنڈ کا استعمال کرنے سے بجلی کے بل میں ہوش رباء اضافہ ہو جاتا ہے ۔ لیکن شارجہ کے شہریوں نے بجلی کے بل کم کرنے کے لیئے طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق شارجہ کے بیشتر شہری بجلی کا بل بجانے کے لیئے اپنا زیادہ تر وقت شاپنگ مالز میں صرف کرتے ہیں۔ متعدد غیر ملکی شہریوں نے مقامی اخباری نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تقریباََ 800درہم سے لیکر1800درہم تک کا بجلی کا بل آجاتا ہے ۔ جس کی سب سے بڑی وجہ ائر کنڈیشنڈ کا استعمال ہے ۔ شارجہ الیکٹرک سپلائی اتھارٹی ( سیوا) کے حکام کا کہنا ہے کہ متعدد شاپنگ مالز نے ایسے اقدامات کیئے ہیں کہ شہری دوران شاپنگ کسی آرام کرنے والی جگہ پر بیٹھ سکیں۔ اوربہت سے افراد صرف اس لیئے وہاں آرام کی غرض سے بیٹھتے ہیں تا کہ ان کا گھریلو بجلی کا بل کم آئے ۔