کوئٹہ،زرغون روڈ دھماکے کا مقدمہ درج ، سیکورٹی ہائی الرٹ،معمولات زندگی متاثر

جمعہ 12 اگست 2016 12:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء ) کوئٹہ میں تین دنوں میں دہشت گردی کے دو واقعات کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ۔ شہر میں معمولات زندگی متاثر ہیں۔ کوئٹہ کے زرغون روڈ پر ہونے والے دھماکے کا مقدمہ سول لائن تھانے نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق زرغون روڈ پر نجی ہسپتال کے قریب ہونے والے دھماکے کا مقدمہ سول لائن تھانے میں ایس ایچ او کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

مقدمے میں اقدام قتل،ایکسپوزو ایکٹ اور انسداد دہشت کی دفعات درج کی گئی ، زرغون روڈ دھماکے میں چھ پولیس اہلکار سمیت اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔ سانحہ کوئٹہ کے بعد ملک بھر میں عدالتوں کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ، سانحہ کوئٹہ کے افسوناک واقعہ کے بعد عدالتی احاطوں میں واک تھرو گیٹس اور سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس سیدمنصورعلی شاہ کی ہدایت پرسخت چیکنگ کے بعد صرف اصل شناختی کارڈز رکھنے والوں کو داخل ہونیکی اجازت دی جا رہی ہے۔