لاہور پولیس کا سرچ آپریشن، 40 مشتبہ افراد زیر حراست،تفتیش جاری

جمعہ 12 اگست 2016 12:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء ) ملک کے دیگر صوبوں کے طرح پنچاب میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں تیزی سے جاری ، لاہور ماڈل ٹاوٴن پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے چالیس مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

لاہور پولیس نے اقبال ٹاوٴن اور ماڈل ٹاوٴن ڈویژن کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن کرتے ہوئے چالیس افراد کو حراست میں لے لیا،اس دوران بائیو میٹرک ڈیوائس کے زریعے شہریوں کے کوائف کی تصدیق کی گئی۔ زیر حراست افراد کو تفتیش کے لئے متعلقہ تھانوں میں منتقل کردیا گیا جہاں ان سے تفتیش شروع کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :