کراچی،شہربھر میں قانون نافذ کرنے والے ان ایکشن ، 30سے زائد افراد زیر حراست

جمعہ 12 اگست 2016 12:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء ) کراچی میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔عوامی کالونی اور سائٹ ایریا سے بیس ملزمان پکڑے گئے،شیریں جناح اور نیلم کالونی سے متعدد افرادکوحراست لے لیا گیا۔ پولیس نے عوامی کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے بیس سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان بھی شامل ہیں پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد ہوئے۔

(جاری ہے)

سائٹ ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی جبکہ بوٹ بیسن پولیس نے شیریں جناح کالونی اور نیلم کالونی میں کالعدم جماعت کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کرکے متعدد افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا آپریشن میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ کمانڈوز نے بھی حصہ لیا۔ دوسری جانب رینجرز نے آئی آئی چندریگر روڈ پر سی ٹی او کمپاوٴنڈ کا محاصرہ کیا۔ محاصرے کے دوران کمپاوٴنڈ کے داخلی اور خارجی راستے بند کرکے تلاشی لی گئی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :