راولپنڈی ‘سکیورٹی فورسز کا کلر سیداں اور گجر خان میں کومبنگ آپریشن ‘6دہشتگرد گرفتار

جمعہ 12 اگست 2016 12:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) سکیورٹی فورسز نے کلر سیداں اور گجر خان میں کومبنگ آپریشن کر کے دو اہم کمانڈروں سمیت چھ دہشت گردوں کو گرفتار ‘تیار بارودی سرنگیں اور اسلحہ وگولہ بارود کا بھاری ذخیرہ برآمد کرلیا-آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع راولپنڈی کے علاقہ کلرسیداں اور گجرخان میں دہشت گردوں کیخلاف گزشتہ شب کومبنگ آپریشن کیا گیا جس کے دوران چھ دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے-گرفتار کئے گئے دہشت گردوں میں دو اہم دہشت گرد کمانڈر بھی شامل ہیں-کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ بھی برآمد ہوا جن میں تیار بارودی سرنگیں بھی شامل تھیں-بیان کے مطابق دہشت گردوں کے سلیپرسیلز اور چھپے ہوئے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے ملک بھر میں کومبنگ آپریشنز جاری ہیں-

متعلقہ عنوان :