پاکستان پوسٹ نے یوم آزادی کے موقع پر عبد الستار ایدھی کا یادگاری ٹکٹ جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 اگست 2016 12:30

پاکستان پوسٹ نے یوم آزادی کے موقع پر عبد الستار ایدھی کا یادگاری ٹکٹ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اگست 2016ء ) : پاکستان پوسٹ نے یوم آزادی کے موقع پر عبد الستار ایدھی کا یادگاری ٹکٹ جاری کر دیا۔ پاکستان پوسٹ کے مطابق یادگاری ٹکٹ معمول سے ہٹ کر 20 روپے مالیت کا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ یادگاری ٹکٹ کی رونمائی 14 اگست بروز اتوار کو کھارادر کراچی میں عبد الستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی کریں گے۔یاد رہے کہ معروف سماجی رہنما اور فخر پاکستان عبد الستار ایدھی کی وفات کے بعد پاکستان پوسٹ نے عبد الستار ایدھی کے نام سے ایک یادگاری ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔