شرمین عبید چنائے کو سبین محمود ایوارڈ برائے جرات سے نوازدیا گیا

جمعہ 12 اگست 2016 12:35

شرمین عبید چنائے کو سبین محمود ایوارڈ برائے جرات سے نوازدیا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست۔2016ء) آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کار شرمین عبید چنائے کو سبین محمود ایوارڈ برائے جرات سے نوازا گیا۔شرمین عبید کو یہ ایوارڈ ان کی دستاویزی فلم ’آ گرل ان دا ریور‘ کے لیے دیا گیا۔ فلم غیرت کے نام پر قتل کے موضوع پر بنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ ایوارڈ موزائیک انٹرنیشنل ساوٴتھ ایشین فلم فیسٹیول کی جانب سے دیا گیا۔ اسے سبین محمود سے منسوب کرنے کا مقصد مقتول سماجی کارکن سبین محمود کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔شرمین عبید کی اس فلم کو آسکر ایوارڈ سمیت کئی دیگر ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔شرمین کو پہلا آسکر ایوارڈ ان کی دستاویزی فلم ’سیونگ فیس‘ کے لیے ملا تھا جو تیزاب سے جلائی جانے والی خواتین کی داستان پر مبنی تھی۔

متعلقہ عنوان :