فیس بک،واٹس ایپ،یو ٹیوب اور انفرمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کو محدود بنانے والے سائبر کرائم قانون کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 12 اگست 2016 12:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست۔2016ء) یہ درخواست مقامی وکیل اشتیاق وہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے ائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سائبر کرائم قانون آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی ہے۔اس قانون کے ذریے سیاسی مخالفین اور ترقی پسند نوجوانوں کو حراساں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت کسی بھی شہری کی آزادی اظہار رائے پر قدغن نہیں لگائی جا سکتی مگر اس قانون کے ذریعے شہریوں کی زباں بندی کی جا رہی ہے جس سے گھٹن زدہ معاشرہ وجود پذیر ہو گا۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس قانون کے تحت انفرمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کو محدود کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس کی وجہ سے مختلف موضوعات پر یسرچ کرنے والے طالبعلموں اور ریسرچرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ے گا۔رخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فیس بک،واٹس ایپ،یو ٹیوب اور انفرمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کو محدود بنانے والے سائبر کرائم قانون کوخلاف آئین قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا جائے۔