یوم آزادی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کا موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 اگست 2016 12:50

یوم آزادی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کا موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اگست 2016ء ) : یوم آزادی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں یوم آزادی کے موقع پر صبح 6 بجے سے دن 12 تک موبائل فون سروس معطل رہے گی۔ وزارت داخلہ نے اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ دہشتگردی کے ممکنہ خدشے کےباعث کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :