پنجاب میں مقامی حکومتوں کی تشکیل کیلئے مخصوص نشستوں کا انتخابی شیڈول لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 12 اگست 2016 12:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست۔2016ء) یہ درخواست مسلم لیگ ق نے مبین الدین قاضی ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں د دائر کی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مقامی حکومتوں کے قانونی ترامیم واپس لینے کے باوجود الیکشن کمیشن نے پرانا انتخابی شیڈول جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرانا قانون بحال ہونے کی بنائ پر مخصوص نشستوں کی تعداد میں کمی ہو چکی ہے جس کی وجہ سے پہلے سے جاری کردہ انتخابی شیڈول قانونی طور پر غیر موثر ہو چکا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نیا انتخابی شیڈول جاری نہ ہونے سے سیاسی جماعتوں کے امیدوارمقامی حکومتوں کے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے جو جمہوری اصولوں اور بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مقامی حکومتوں کی تشکیل کیلئے مخصوص نشستوں پر انتخاب کے لئے نیا انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔