ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان تیسرے روز شدید بارش کی نذر ‘ایک گیند بھی نہ پھینکی جاسکی
جمعہ 12 اگست 2016 13:04
گروس آئلیٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کا تیسرا دن شدید بارش کی نذر ہوگیا۔
(جاری ہے)
شدید بارش کے باعث میچ کے تیسرے روز ایک گیند بھی نہ پھینکی جاسکی تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کا تیسرا دن شدید بارش کی نذر ہوگیا اور شدید بارش کے باعث ایک گیند بھی نہ پھینکی جاسکی اس سے قبل بھارتی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی اپنی اننگز میں 353 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، روی چندرن ایشون 118، وریدیمان سہا 104، لوکیش راہول 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ویسٹ انڈیز کی طرف سے الزاری جوزف اور کیمنز نے تین، تین جبکہ گیبرائل اور چیسی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 107 رنز بنالئے اور اسکو بھارتی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 246 رنز کی ضرورت ہے جبکہ اس کی نو وکٹیں ابھی باقی ہیں، لیون جونسن ویسٹ انڈیز کے واحد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو بد قسمتی سے رن آؤٹ ہوگئے تھے جبکہ کریگ براتھویٹ 53 اور ڈیرن براوو 18 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.