خود کو ایتھلیٹ ظاہر کرنے پر کوچ کو واپس بھیج دیا گیا

جمعہ 12 اگست 2016 13:04

خود کو ایتھلیٹ ظاہر کرنے پر کوچ کو واپس بھیج دیا گیا

ریو ڈی جینرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) کینیا کے ایتھلیٹکس کوچ کو مبینہ طور پر خود کو ایتھلیٹ ظاہر کرنے اور پیشاب کے نمونے دینے کے باعث ریو المپکس سے واپس ان کے ملک بھیج دیا گیا میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیا نے کہا کہ سپرنٹ کے کوچ جان اینزراہ نے ’خو د کو بطور ایتھلیٹ پیش کیا اور ڈوپننگ ٹیسٹ کیلئے کاغذات پر دستخط بھی کیے۔

نیشنل اولمپک کمیٹی آف کینیا کے چیئرمین کِپ کینو نے بتایا کہ ہم اس قسم کا رویہ بالکل برداشت نہیں کر سکتے ہیں ایتھلیٹس کے ایجنٹ مارک کارسٹجنس نے بتایا کہ راٹچ فرگوسن نے اینزراہ کو اپنا پاس دیا تاکہ وہ اولمپکس ولیج میں مفت کا ناشتہ کر سکیں۔اس کے بعد مبینہ طور پر ڈوپننگ کنٹرول آفیسر جو کہ راٹچ کو تلاش کر رہے تھے اینزراہ کے پاس آئے اور پیشاب کا نمونہ مانگا جو کہ کوچ نے فراہم کر دیامارک کارسٹجنس نے کہا کہ راٹچ فرگوسن کوسمجھ نہیں آرہی کہ کوچ نے ایسا کیوں کیا تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ انھیں جلد معلوم ہو گیا اور انھوں نے اپنے خون اور پیشاب کے نمونے فراہم کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

کِپ کینو نے بتایا کہ کینیا کی اولمپکس تنظیم نے اینزراہ کے برازیل آنے کا اخراجات ادا نہیں کیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم تو یہ بھی نہیں جانتے کہ وہ یہاں آئے کیسے؟انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے اس مسلے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ساتھ ہی کینیا کی جانب سے ’فوری اقدام‘ پر اسے سراہا ۔

متعلقہ عنوان :