ملک میں بے شمار اسپورٹس ٹیلنٹ موجود ہے، جہانگیر خان

جمعہ 12 اگست 2016 13:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست ۔2016ء)اسکواش کے سابق عالمی چمپئن جہانگیر خان نے کہا ہے کہ ملک میں بے شمار اسپورٹس ٹیلنٹ موجود ہے ‘ اسکول اور کالج کی سطح پر اسپورٹس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے ٹی وی پروگرام میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ گرمی ہو یا سردی ہر موسم میں کئی گھنٹے ٹریننگ کرتاتھا، کیوں کہ کھیل میں فٹنس ضروری ہے، بچپن میں جسمانی کمزوری کو بھی چمپئن بننے میں حائل نہیں ہونے دیا۔سابق عالمی چمپئن نے خواہش ظاہر کی کہ اسکواش بھی اولمپکس میں شامل ہو۔