حنیف محمد میرے لیے باعث تحریک تھے ‘ ظہیر عباس

جمعہ 12 اگست 2016 13:09

حنیف محمد میرے لیے باعث تحریک تھے ‘ ظہیر عباس

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیرعباس نے لٹل ماسٹر حنیف محمد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میرے لیے تحریک کا سبب تھے۔ایک انٹرویو میں ظہیرعباس نے کہا کہ حنیف محمد جیسے عظیم کرکٹر پاکستان میں بہت کم پیدا ہوئے اور ان کی کارکردگی کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

آئی سی سی کے سابق صدر نے کہا کہ وہ میرے لیے کچھ خاص کرنے کی تحریک کا باعث تھے اور ان کی جانب سے کی گئی مدد اور کیریئر کے دوران حوصلہ افزائی پر میں ہمیشہ ان کا مشکور رہوں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حنیف محمد کہا کرتے تھے کہ میں ان کا ریکارڈ توڑ دوں گا ‘ظہیرعباس نے کہا کہ 1971 میں پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ میں وہ پہلے شخص تھے کہ جنھوں نے مجھے ون ڈاوٴن پوزیشن پر کھیلنے کی تجویز دی تھی ‘وہ کرکٹ کے ماہر تھے اور انھوں نے ہر پاکستانی بلے باز کی بری فارم کے دوران مدد کی۔

ظہیر عباس نے لٹل ماسٹر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی شخصیت تھی کہ کرکٹرز ان کے ساتھ کھڑے ہونے کو فخر سمجھتے تھے۔انہوں نے کہاکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ان کی 337 رنز کی اننگز کو کرکٹ کی تاریخ میں عظیم ترین کارکردگی میں شمار کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :