پاکستان سمیت خیبر پختون خواہ کے مختلف علاقوں سے بچے اغوا ء کرنے کا گروہ آزادکشمیر کے مختلف اضلاع میں داخل ہونے کا انکشاف

جمعہ 12 اگست 2016 13:11

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) پاکستان سمیت دیگر علاقوں خیبر پختون خواہ سے بچے اغوا ء کرنے والا گروہ آزادکشمیر کے مختلف اضلاع میں داخل ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن میں میرپو ر،بھمبر ،کوٹلی،راولاکوٹ ،باغ اور مظفرآباد شامل ہیں ان گروہ میں خواتین کی بڑی تعدا د شامل ہے ان میں ہر چار سے پانچ گروہ کے پاس قیمتی گاڑیاں دیکھی گئی ہیں جبکہ ان گروہ کا کام ہے کہ گلی محلوں اور مین بازاروں میں جاکر عوام سے کسی اسکیم یا پھر انعام نکلنے کا بہانا کرکے مشہوری کے لئے پمفلیٹ بھی ساتھ رکھیں ہوتے ہیں دکھا کر ایک طرف عوام کو سہانے خواب دیکھانے کے علاوہ چھوٹے بچے بچیوں کو بڑے آرام سے اغواء کرتے ہیں ان گروہ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ یہ بچے اغواء کر کے ان کے عضا ء بھی بیرون ملک فروخت کرتے ہیں جبکہ اس وقت تک آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں درجنوں بچے جن کی عمر 7سے11سال کے درمیان تھی جبکہ ان میں ایسے نوجوان بھی غائب ہیں جن کی عمر یں 13سے 19سال کے درمیان ہے جن کا تاحال پتہ نہ چل سکا جو کہ سوالیہ نشان ہے ؟

متعلقہ عنوان :