پیپلزپارٹی نے میر یونس کی اے ٹی ایم مشین خالی کر دی

جمعہ 12 اگست 2016 13:12

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی وفاقی قیادت اور آزادکشمیر کے رہنماؤں نے میر یونس کی سالوں کی کمائی صرف چند منٹوں میں خالی کردی کشمیر کونسل کا ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے50کروڑ روپے خرچ کئے بلاو ل بھٹو کوٹلی جلسے میں 50لاکھ ،مظفرآباد جلسے کے لئے 25لاکھ روپے دئیے بھیڑی بینک برانچ سے 6کروڑ سردار جاوید ایوب اور صدف شیخ کو دئیے ساتھرہ اور بینک روڈ بینکوں کے نام دئیے جانے والے جبکہ مختلف ممبران کے اکاؤنٹ میں چیک جمع ہوئے جس پر مختلف ادارو ں نے تحقیقات بھی کی بھیڑی یو بی ایل بینک سے تفصیل بھی حاصل کرلی گئی تمام چیکوں کے فوٹوں کاپی حاصل ہونے کے بعد میر یونس کی فائل اسلام آباد روانہ اندرون ملک اور بیرون ملک بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ عوام علاقہ کوٹلہ کا کہنا ہے میر یونس کی اے ٹیم ایم مشین خالی ہوگئی اس لئے وہ اسلا م آباد سے اپنے آبائی حلقے نہیں آئے انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے میریونس کو دونوں ہاتھوں سے لوٹاہے پوری زندگی کی کمائی چند منٹوں میں خرچ ہوگئی میر یونس کو پارٹی نے ٹکٹ میرٹ پر نہیں بلکہ 50کروڑ روپے خرچ کرنے اور فی ممبر 2کروڑ50لاکھ لیکر دیا ہے جبکہ اپنے اکاؤنٹ میں جمع کرا کر تصدیق کی اور پھر ووٹ دیا گیا بہت جلد ثبوت میڈیا کے سامنے لائے جائے گے ۔

متعلقہ عنوان :