بریدہ: غیر ملکی شہری نے نماز پڑھ کر آنے والے سعودی شہری کو کار سے کچل دیا

جمعہ 12 اگست 2016 13:12

بریدہ: غیر ملکی شہری نے نماز پڑھ کر آنے والے سعودی شہری کو کار سے کچل ..

بریدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اگست 2016ء) : سعودی عرب کے جنوبی علاقے بریدہ کے قصبے بیشاء میں ایک یمنی شہری نے سعودی شہری کو جان بوجھ کر اپنی کار سے کچل دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی شہری صبح کی نماز پڑھ کر مسجد سے نکلا ہی تھا کہ اس کو مسجد کے پاس کھڑی کار کے یمنی ڈرائیور نے پہلے کار سے کچل ڈالا لیکن جب اسے لگا کہ سعودی شہری ابھی زندہ ہے تو اپنی کار سے اتر کر آہنی آلے سے مارنا شروع کر دیا۔ سعودی شہری کی موت کا یقین ہونے کے بعد یمنی شہری وہاں سے بھاگ گیا۔ بریدہ پولیس نے یمنی شہری کو گرفتار کر لیا ہے ۔ اور اس سے سعودی شہری کو قتل کرنے کے محرکات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔