عوام حلقہ کوٹلہ نے 21جولائی 2016ء سے لاپتہ ہونے والے سابق وزیر حکومت جنگلات سردار جاوید ایوب اور ممبر کشمیر کونسل میریونس کی گمشدگی کا اشتہارات شائع کرنے کا اعلان کردیا

جمعہ 12 اگست 2016 13:13

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) حلقہ کوٹلہ کی عوام کی جانب سے سابق وزیر حکومت جنگلات سردار جاوید ایوب اور ممبر کشمیر کونسل میر یونس جو کہ دو ماہ سے لاپتہ ہیں جبکہ سردار جاوید ایوب 21جولائی 2016ء الیکشن میں شکست کے بعد لاپتہ ہونے پر عوام حلقہ میں تشویش پائی جارہی ہے عوام کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی جانب سے عوام کے ساتھ کئے گے وعدے پورے کئے جائے بصورت دیگر ہم ان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے انھوں نے کہا کہ یہ کیسے ہمارے لیڈر ہیں جو بڑے بڑے وعدے کر کے ایسے لاپتہ ہوگئے ہیں جیسے گدھے کے سر سے سینگھ ہمیں مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کی جانب سے بلاوجہ تنگ کیا جارہا ہے کبھی پانی بند ،کبھی بجلی بند ایسے وقت میں دونوں رہنماؤں کو عوام کے درمیان ہونا چاہئے تھا مگر دوسروں کو سیاسی بھگوڑے اور شیر کا شکاری کہنے والے خود راہ فرار اختیار کرگئے انھوں نے کہا کہ سابق وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب اور ممبر کشمیر کونسل میر یونس حلقہ میں واپس نہ آئے تو ہم مختلف اخبارات میں گمشدگی کا اشتہار دینے پر مجبور ہوجائے گے-