کراچی،سیکورٹی خدشات کے باوجود داخلی راستوں پر نصب واک تھرو گیٹس ناکارہ

جمعہ 12 اگست 2016 13:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) سیکورٹی خدشات کے باوجود سٹی کورٹ کراچی کے داخلی راستوں پر نصب واک تھرو گیٹس ناکارہ ہو گئے۔ سٹی کورٹ کراچی کے داخلی راستوں پر نصب واک تھرو گیٹس ناکارہ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیکورٹی خدشات کے باجود ناکارہ واک تھرو گیٹس کو درست کرنے پر توجہ نہیں دی گئی۔ واک تھرو گیٹس سے لوگ گزرتے ہیں لیکن واک تھرو کا الارم نہیں بجتا ہے جس کے باعث ججز، وکلا اورسائلین پریشانی کا شکار ہوگئے ۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ کی عدالتوں میں داخلے کے لیے دو گیٹس نصب ہیں۔ ان گیٹس کو بھی کنکشن نہیں دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :