روس کے ساتھ کشیدگی، یوکرین نے فوج کو ہائی الرٹ کردیا،امریکہ کا فریقین پر کشیدگی کم کرنے پرزور
جمعہ 12 اگست 2016 13:21
(جاری ہے)
اس پر ان کے روسی ہم منصب نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کانسل کو مسلح دراندازی کے بارے میں بتاتے ہوئے اس پر ماسکو کی ناراضگی کا اظہار کیا۔
روس کے سفیر ویٹالے چرکن نے کہا کہ ہمارے فوجیوں کی گنتی کرنے کے بجائے انھیں مشرقی یوکرین میں تنازع کو ختم کرنا چاہیے۔دونوں ملکوں کے سفیروں نے اقوام متحدہ کو بتایا کہ انھیں امید ہے کہ حالات اور زیادہ خراب نہیں ہوں گے۔2014 میں کرائمیا نے ایک غیر تسلیم شدہ ریفرنڈم کے بعد یوکرین سے الگ ہوکر روس سے ملحق ہونے کا اعلان کیا تھا۔اسی کے بعد سے دونوں ایک دوسرے پر صورت حال کو غیر مستحکم کرنے کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔اس دوران یوکرین آئندہ 24 اگست کو آزادی کی اپنی 25ویں سالگرہ منانے کی تیاریاں کر رہا ہے جبکہ روس 18 ستمبر کو پارلیمانی انتخابات کروانے کی تیاری میں ہے۔ادھر امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں فریقین سے بیان بازی کم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورت حال پہلے ہی سے کافی کشیدہ ہے جس میں مزید اصافہ ہونے کا امکان ہے۔روس کے خفیہ ادارے ایف ایس بی نے بدھ کو کہا تھا کہ اس نے یوکرین کے کی ملٹری انٹیلیجنس کے اس نیٹ ورک کو تباہ کر دیا تھا جو کرائمیا میں دراندازی کی کوشش کرنے میں مصروف تھا۔اس ادارے کے ایک بیان کے مطابق جب اس کوشش کو ناکام بنانے کی کوششیں کی جا رہی تھیں تو یوکرین کی جانب سے زبردست فائرنگ ہوئی اور اس میں روس کا ایک فوجی ہلاک بھی ہوگیا۔روس کے صدر ولادمیر پوتین نے یوکرین پر دہشت پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی حرکتیں نہیں ہونے دیں گے اور یہ کہ یہ بہت خطرناک کھیل ہے۔لیکن یوکرین کے صدر نے ان الزام کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انھیں احمقانہ بتایا اور کہا کہ اس کا مقصد در اصل یوکرین کو عسکری طور دھمکانہ ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.