ترکی کا روس پرداعش کے خلاف مشترکہ جنگ لڑنے کے لیے زور

جمعہ 12 اگست 2016 13:21

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) ترکی نے روس کے ساتھ مفاہمت کے بعد ماسکو حکومت پر شام میں شدت پسند ملیشیا اسلامک اسٹیٹ کے خلاف مشترکہ جنگ لڑنے کے لیے زور دیا ہے۔ نشریاتی ادارے این ٹی وی کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں ترک وزیر خارجہ ملود چاوش اولو نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان داعش کے خلاف مشترکہ کارروائیاں زیر غور ہیں۔

(جاری ہے)

مزید یہ کہ دونوں صدور رجب طیب ایردوآن اور ولادیمیر پوٹن ہی کے درمیان نہیں بلکہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان بھی معلومات کا تبادلہ تیز تر ہونے والا ہے۔ چاوش اولو نے یہ اعلان بھی کیا کہ ان کا ملک ایک بار پھر فضائی حملوں کے ذریعے اسلامک اسٹیٹ کے خلاف بین الاقوامی جنگ میں حصہ لے گا۔ خانہ جنگی کی زد میں آئے ہوئے شام میں روس بشار الاسد کا حامی ہے جبکہ ترکی شامی صدر کا تختہ الٹنے کے لیے کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :