مصری صحرائے سینا میں ایرانی اسلحہ داعش کو فروخت کرنے کا انکشاف

جمعہ 12 اگست 2016 13:22

تل ابیب/تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) اسرائیلی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے مصری صحرائے سیناء میں داعش کو اسلحہ فروخت کیا ہے تاہم ایرانی وزارت خارجہ نے عسکری امور سے متعلق اسرائیلی جریدے کی رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایران نے مصری صحرائے سینا میں داعش تنظیم کو اسلحہ فروخت کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی جریدے ایک رپورٹ میں بتایا کہ مصری صوبے سیناء کے ایک عسکری کیمپ میں تربیت کے دوران داعش تنظیم کے جنگجووٴں کے قبضے میں ایرانی ساخت کا اسلحہ دیکھنے میں آیا۔

رپورٹ کے مطابق ایران مذکورہ دہشت گرد تنظیم کے جنگجووٴں کو متعدد قسم کا اسلحہ بالخصوص 50اے ایم فراہم کر رہا ہے۔جریدے نے بتایاکہ اسی نوعیت کا اسلحہ ایران نے حزب اللہ، شامی حکومت کی فوج اور غزہ میں اپنی حلیف فلسطینی تنظیموں کو بھی فراہم کیا۔دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ایک ذمہ دار نے کہا کہ ان کے ملک کے صحراء سینا میں داعش کو اسلحہ فروخت کرنے کے حوالے سے دعوے مضحکہ خیز اور سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں۔

متعلقہ عنوان :