یمن میں حوثیوں نے کل پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کرلیا،جھڑپوں کا خدشہ

جمعہ 12 اگست 2016 13:22

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) یمن میں حوثیوں نے (ہفتہ کو )پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کرلیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس اجلاس میں حوثی باغیوں کی جانب سے کویت میں امن مذاکرات پربات چیت کی جائیگی،جبکہ اس اجلاس میں مستبقل کے لائحہ عمل کا اعلان بھی متوقع ہے ،ادھر آئینی حکومت کی حامی جنرل پیپلز کانگریس کی قیادت نے باغیوں کی جانب سے پارلیمنٹ کے استعمال کی کوشش کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

قیادت نے اپنے ایک بیان میں زور دیا ہے کہ خلیجی منصوبے میں تمام فریقوں کے درمیان سیاسی موافقت کو باور کرایا گیا ہے۔ آئینی حکومت کی تائید کرنے والی جنرل پیلز کانگریس کی قیادت کا کہنا ہے کہ معزول صدر صالح اور حوثیوں کے درمیان معاہدہ اور نام نہاد سیاسی کونسل کالعدم ہو چکے ہیں اس لیے کہ یہ آئین کے کسی فارمولے پر پورا نہیں اترتے ہیں

متعلقہ عنوان :