ایران میں پھانسی پانے والے سنّی قیدیوں کی املاک بطور مال غنیمت تقسیم
جیل حکام نے قیدیوں میں ملکیتوں اور متعلقہ اشیاء کو تقسیم کردیا،انسانی حقوق تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی مذمت
جمعہ 12 اگست 2016 13:24
نیویارک/تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) ایران کے شہر کرج کی رجائی جیل میں حکام نے دو اگست کو پھانسی دیے جانے والے سنی کارکنان کی ملکیتوں اور متعلقہ اشیاء کو بقیہ قیدیوں میں مال ِغنیمت کے طورپر تقسیم کردیا، اس بات کا انکشاف انسانی حقوق کی ایجنسی کی رپورٹ میں کیا گیا ۔ایجنسی کے مطابق قیدیوں نے موت کے گھاٹ اتارے جانے والے کرد سنی قیدیوں کی ملکیتوں اور متعلقہ اشیاء کو چوری کر لیا۔
اس حرکت پر بقیہ سنی سیاسی قیدیوں نے احتجاج کیا تاہم جیل کے ذمہ داران نے کہا کہ یہ یہ اشیاء مال غنیمت ہیں اور جیل کی انتظامیہ کو ان میں تصرف کا حق حاصل ہے۔پورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رجائی شہر جیل کے چوتھے سیکٹر کے ڈائریکٹر نے چند روز قبل دسویں ہال کے دروازے کا تالا توڑ دیا۔(جاری ہے)
یہ ہال پھانسی دیے جانے والے سنی قیدیوں کے لیے مخصوص تھا۔ ڈائریکٹر نے بقیہ قیدیوں سے کہا کہ تم لوگوں کو حق ہے کہ یہ مال غنیمت آپس میں تقسیم کر لو۔
یاد رہے کہ ابھی مزید 18 سنی قیدی ہیں جن کو جلد موت کے گھاٹ اتارے جانے کا خطرہ ہے۔ تاہم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان میں سے 5 قیدیوں کو انفرادی کوٹھریوں سے ان کے سابقہ سیکٹرں میں واپس بھیج دیا گیا جہاں انہوں نے دیکھا کہ ان کی ملکیتیں بھی چوری ہوچکی ہیں۔ جب ان قیدیوں نے جیل کی انتظامیہ سے مسروقہ اشیاء واپس لوٹانے کا مطالبہ کیا تو جیل کے ایک ذمہ دار شجانی نے ان سے کہا کہ یہ تمام تر اشیاء اور سامان مال غنیمت کی حیثیت رکھتے ہیں اور میں ان کا فیصلہ کروں گا۔دوسری جانب انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے ایک بیان میں سنی قیدیوں کے خلاف اجتماعی پھانسیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ "انسانی حقوق کے حوالے سے تہران کے ریکارڈ پر ایک سیاہ دھبہ ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے نظام شمسی کے باہر سپر ارتھ نامی سیارے پر گیسوں کی موجود گی کا پتہ چلا لیا
-
شہزادہ ولیم، ہیری کو اپنی اہلیہ کے پاس نہیں جانے دے رہے
-
اسرائیلی افواج جنگ کو مقبوضہ مغربی کنارے میں منتقل کر رہی ہیں،اقوام متحدہ
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل
-
سعودی ولی عہد کی سربیا کے وزیر اعظم کو حلف اٹھانے پر مبارک باد
-
بھارت،غلط آرڈر بھیجنے پر ریسٹورنٹ پر 50 لاکھ ہرجانے کا دعوی
-
اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دینگے، امریکی صدر بائیڈن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.